ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:سڑک پر پائپ لائن جوڑنے میں بلدیہ کی غیرذمہ دارانہ حرکت پر عوام کا اعتراض

کاروار:سڑک پر پائپ لائن جوڑنے میں بلدیہ کی غیرذمہ دارانہ حرکت پر عوام کا اعتراض

Fri, 05 May 2017 18:48:10    S.O. News Service

کاروار:5/مئی (ایس اؤنیوز)شہر کے کئیگا روڈ پر پینے کے پانی کی پائپ لائن جوڑنے والے مزدوروں نےاپنا کا م ختم ہونے کے بعد سڑک یوں ہی برائے نام درست کرکے چلے جانے سے راہ گیروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کئیگا کی طرف جانے والی کاروار-الکل ریاستی شاہراہ کے بائیں جانب گھڑے کھو د کر کیبل جوڑے گئے ، سڑک کھدائی کے دورا ن شاہراہ پر ڈالے گئے انٹر لاک کو نکال کر ادھر ادھر پھینکا گیا ہے، کام ہونے کے بعد انٹرلاک کو ٹھیک طرح سے جوڑنا تھا لیکن کہیں بھی نہیں جوڑا گیا ہے بلکہ نکال کر پھینکا گیا ہے، کچھ جگہوں پر سڑک کے درمیان کھدائی کرکے مٹی وغیرہ ڈال کر سطح برابر کرنے کے بجائے ایسے ہی چھوڑدیا گیا ہے اور چند مقاما ت پر ایسی بھرتی کی گئی ہے جیسے کسی کی قبر پر مٹی ڈال دی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بلدیہ کوایسے خستہ کام کی خبر نہیں ہے ، کیا وہ نہیں جانتی ؟راہ گیر وں ، سواروں کو کتنی دشواری ہوگی انہیں احساس نہیں ہے؟ پیدل چلنے والوں کو سائیڈ کرکے سواریاں بازو سے نکلنے پر ، پارکنگ کے موقع پر بارش کے موسم یا اچانک زمین دھنس گئی تو کون ذمہ دار؟۔ اب بلدیہ اس پر کیا کارروائی کرتی ہے انتظار رہے گا۔


Share: